ممبئی (گلف آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز کو بریک دی جائے گی، بھارت کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچ میں ابھی کئی دن کا وقفہ ہے،اس وقفے کے دوران بھارتی کرکٹرز کو چھٹی دی جائے گی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے ،بھارت اور انگلینڈ کے مابین میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔کھلاڑیوں کو بریک دینے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کھلاڑی ایشیا کپ سے اب تک گھروں کو نہیں جا سکے ہیں لہٰذا اس میچ کے بعد ایک ہفتے کے دوران کھلاڑیوں کو بریک کا آپشن دیا جائیگا جس کے تحت نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد کھلاڑی 2،3 روز فیملی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی ، شبمن گل ، کے ایل راہول ،شریاس ائیر ، جسپریت بمراہ اور ہاردیک پانڈیا بھی چھٹی کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔