24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 218نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور(گلف آن لائن )گز شتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 218نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 122،راولپنڈی میں 25،ملتان میں 18، گوجرانوالہ میں 26،فیصل آباد میں 9،اوکاڑہ، ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں 2،2جبکہ شیخوپورہ ،نارووال، چکوال، خانیوال ،

ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولنگر ، بہاولپور ، منڈی بہائوالدین ،لودھراں، پاکپتن اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 171مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں