جزائر نانشا

چین کو جزائر نانشا کے پانیوں پر ناقابل تردید اقتدار اعلی حاصل ہے، چا ئنا کوسٹ گا رڈ

بیجنگ (گلف آن لائن)

چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق ، چین کی طرف سے بار ہا انتباہ کے باوجود ، فلپائن نے غیر قانونی طور پر دو مال بردار اور دو کوسٹ گارڈ جہازوں کو چین کے جزائر نانشا میں رینائی چٹان سے ملحقہ پانیوں میں بغیر اجازت بھیجا تاکہ چٹان پر غیر قانونی طور پر موجود فلپائن کے بحری جہاز کو تعمیراتی مواد پہنچایا جا سکے۔ فلپائن کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر چائنا کوسٹ گارڈ کے بارہا انتباہ اور اس پر جواب نہ ملنے کے بعد ، چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے قانون کے مطابق غیر قانونی تعمیراتی مواد لے جانے والے فلپائن کے جہازوں کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے ، اور فلپائن کے بحری جہاز کے عملے کے لئے خوراک اور دیگر روزمرہ ضروریات کے لئے عارضی خصوصی انتظامات کیے ۔

ترجمان کے مطابق یہ آپریشن مناسب ، قانونی ، پیشہ ورانہ اور معیاری تھا۔ اس دوران ، فلپائن کے جہاز نے چین کے سنگین انتباہ کو نظر انداز کیا اور خطرناک اور غیر محفوظ طریقے سے چینی جہاز کے قریب پہنچا ، جس کے نتیجے میں ٹکراؤ ہوا ،جس کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین کو جزائر نانشا بشمول رینائی چٹان اور اس کے آس پاس کے پانیوں پر ناقابل تردید اقتدار اعلی حاصل ہے۔ فلپائن کے اقدامات چین کی علاقائی سالمیت سمیت جنوبی بحیرہ چین سے وابسطہ فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی خلاف ورزی ، اور اپنے وعدوں کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غیر قانونی کاروائیوں کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا، اور قومی اقتدار اعلی اور سمندری حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں