الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کردی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انتخابات کے التوا سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔

حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فورا بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدرمملکت کے انٹرویو میں یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے، مگر الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 30 نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردے گا، الیکشن انعقاد کےلیے ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

بیان کے مطابق حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔ ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن 30/31 اکتوبر سے شروع کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں