ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ دوسری لڑکیوں کی طرح میں بھی شادی کے خواب دیکھتی ہوں، اگلے پانچ ماہ سے قبل میری شادی ہو جائیگی، ماضی کا تعلق کامیاب نہ ہوسکنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی شادی ہو، اس کی اپنی فیملی ہو اور ہر لڑکی کی طرح، میں بھی دلہن بننے کا خواب دیکھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں شادی کرکے اپنی فیملی بننا چاہتی ہوں کیونکہ میں ایک خاندانی لڑکی ہوں اور میرے لئے رشتے بہت اہم ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگلے پانچ سے پہلے میری شادی ہوجائے گی، مجھے بہت زیادہ خوشی ہوگی اگر یہ ارینج اور محبت کی شادی ہو۔انہوں نے ماضی کے تعلقات بارے کہا کہ انسان کو ہمیشہ رشتوں میں کامیابی نہیں ملتی اور وہ انسان خوش قسمت ہوتا ہے.
جس کا چھوٹی عمر میں قائم کیا گیا تعلق کامیاب نہیں ہوتا جیسا میرے ساتھ ایسا ہوا۔انہوں نے کہا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرا ماضی کا تعلق کامیاب نہیں ہوسکا، خدا نے وہ تعلق ختم کرکے میری حفاظت کی لیکن ہمیں یہ بات بہت دیر سے سمجھ آتی ہے۔