الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر جمع ہونے والے اعتراضات کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (گلف آن لائن)الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر جمع ہونے والے اعتراضات کی تفصیلات جاری کر دیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر 1324 اعتراضات جمع ہوئے۔ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں پر پنجاب میں 672، سندھ 228، خیبر پختون خوا میں 293 اعتراضات جمع ہوئے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر بلوچستان میں 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن یکم نومبر 2023ء سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرے گا جس کے لیے بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یکم اور 2 نومبر کی سماعت کے لیے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں