کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوجی ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ہوا ہے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ میں کلبھوشن کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے۔