ڈاکٹر جاوید اکرم

حکومتوں کو میڈیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانا ہوگا’پروفیسر ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور ( نیوز ڈیسک)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے یونیورسٹی آف لاہور کی ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری اور ایجوکیشنسٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت، چیئرمین پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج، ڈاکٹر زاہدہ پرویز، پروفیسر مہوش عروج، چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور یونیورسٹی اویس راؤف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ میڈیکل ایجوکیشن کسی بھی ملک کے نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ میڈیکل ایجوکیشن پرانے دور میں صرف ایک مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی تھی لیکن دور حاضر میں میڈیکل ایجوکیشن کو حقیقی مقام حاصل ہوا ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایسی آگاہی کانفرنسز سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہمیں حکومتوں کو میڈیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانا ہوگا۔کانفرنس کے دوران نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے وائس چانسلرز کو بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں