ایران اور ترکیہ

غزہ میں ہمارے بھائیوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،ترک وزیرخارجہ

انقرہ(گلف آن لائن)ایران اور ترکیہ نے مشرق وسطی میں جنگ روکنے کیلئے علاقائی کانفرنس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ترکیہ میں ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ نے مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان نے کہا کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے غزہ میں جاری انسانی المیہ خطے میں جنگ کا سبب بنے۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کا یوکرین اور فلسطین کے معاملے میں دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے

۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں انصاف چاہتے ہیں تو اصول و قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہاکہ غزہ میں حملے جاری رہے تو نتائج سنگین ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں فوری جنگ بندی نہ ہوئی اور امریکا و صیہونی ریاست کی جانب سے حملے جاری رہے تو نتائج سنگین ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ ترکیہ جلد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں