لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے 2014ء میں نوازشریف حکومت کے خلاف ڈی چوک دھرنے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں اعجاز الحق نے کہا کہ دو ریٹائرڈ شخصیات نے کہا کہ مارچ کرتے ہوئے آگے جائیں گے ، آنسو گیس کی شیلنگ اور گولیاں چلیں گی ایک دو لوگ مریں گے تو ہم کامیاب ہو جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ان ریٹائرڈ شخصیات نے کہا کہ معاملات طے پا گئے ہیں اگلے دن حکومت چلی جائے گی۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 2014ء میں نوازشریف کی حکومت کے خلاف 126دن کا طویل دھرنا دیا تھا ۔جہاں معروف مذہبی شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی دھرنا دیا اور عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں سیاسی کزن بھی کہا۔