ٹیکسٹائل انڈسٹری

انٹرلوپ کے خالص منافع میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)ٹیکسٹائل کی معروف برآمدی کمپنی انٹرلوپ کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کیمطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انٹرلوپ کو 6.042 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 22 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 4.961 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.31 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.54 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مال سال کے پہلے 4 ماہ میں کمپنی کا مجموعی خالص منافع 6.003 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.28 روپے ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں