پیوٹن کے دستخط

جوہری تجربات کیخلاف معاہدے کی توثیق منسوخ کرنے کے قانون پر پیوٹن کے دستخط

ماسکو(گلف آن لائن)روس نے جوہری تجربات پر عائد پابندی کے معاہدے کی توثیق کو منسوخ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری تجربات نہ کرنے کے معاہدے کی توثیق منسوخ کرنے کے قانون پر دستخط کر دئیے۔

روسی پارلیمنٹ جوہری معاہدہ نہ کرنے کی توثیق منسوخ کرنے کا قانون پہلے ہی منظور کر چکی تھی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر قانون منظوری کے بعد روسی صدر پیوٹن کے دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں