بیجنگ (نیوز ڈیسک)کمیو نسٹ پا رٹی آف چا ئنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اردن کے نائب وزیر اعظم ،وزیر خارجہ اور بیرون ملک امور کے وزیر کا عہدہ رکھنے والے ایمن صفادی سے فون پر بات چیت کی۔جمعہ کے روز
وانگ ای نے کہا کہ چین نے غزہ کی پٹی میں مہاجرین کے کیمپوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کی جانیں یکساں اہم ہیں، اس سلسلے میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے اور انسانی تباہی کا سلسلہ رکنا چاہیے ۔
وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین اردن کی جانب سے فلسطین اسرائیل امن مذاکرات کے طویل المدتی فعال فروغ اور عرب ممالک کی نمائدگی کرتے ہوئے فلسطین اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کا مسودہ تیار کرنے کی تجویز کو سراہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فائر بندی و جنگ بندی اور امن برقرار رکھنے کے لیے عرب ممالک کی اہم تجویز کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ اس ماہ سلامتی کونسل کےموجودہ چئیرمین ملک کی حیثیت سے، چین تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے ، سلامتی کونسل میں اتفاق رائے کو فروغ دینے اور صورتحال کو جلد سے جلد بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں جنگ بندی کے حصول کی کوشش اور ہموار انسانی امدادی چینلز کو یقینی بنانا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ساتھ ہی ، جلد از جلد ایک زیادہ مستند بین الاقوامی امن کانفرنس بھی بلائی جا نی چاہیے تاکہ “دو ریاستی حل” کو دوبارہ شروع کرنے اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک نئے اتفاق رائے تک پہنچا جا سکے اور اس مقصد کے لئے ایک مخصوص ٹائم ٹیبل اور روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔