، فیصل قریشی

آج کل ڈیٹ کرنا صحیح اور شادی کرنا جرم لگتا ہے، فیصل قریشی

کراچی (گلف آن لائن) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ آج کل ڈیٹ کرنا صحیح اور شادی کرنا جرم لگتا ہے۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی 18سال کی عمر میں ہوئی وہ بچپنا تھا، محبت ہو گئی تو شادی کر لی، انسان زندگی میں اسی طرح سیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تو طلاق کے بعد یہ سب کچھ خود برداشت کیا ہے کہ اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو لوگ آپ پر تنقید کریں گے لیکن اگر آپ ایک سے زیادہ خواتین کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو اس پر لوگ آپ کی تعریف کریں گے مطلب آج کل ڈیٹ کرنا صحیح اور شادی کرنا جرم لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی حال ہی میں لوگوں نے ماہرہ خان کی شادی پر کتنی باتیں بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ عورتوں کی رضامندی کی بات نہیں کرتے، وہ اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہیں ہوئے صرف یہ بات کرتے ہیں کہ بیوی اپنے شوہر کی بات ماننے کی پابند ہے لیکن مردوں کو کبھی یہ ہدایت نہیں کی جاتی کہ انہیں بیویوں کے ساتھ کیسا ہونا چاہیے،

انہیں بیوی کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آنا چاہیے اور اپنی بیویوں کے لیے خوشنما اور صاف ستھرا رہنا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تو ان پڑھ، گنوار اور شرابی لوگ بھی اپنی بیویوں پر حقوق رکھنے کی بات کرتے ہیں لیکن درحقیقت مرد اور عورت دونوں کی رضامندی کا احترام کیا جانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں