تحریک انصاف

تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی اجازت مانگ لی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 8فروری کو عام انتخابات کے اعلان کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی اجازت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے اور اس ضمن میں تینوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں بھی جمع کروا دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ میں 10نومبراور سیالکوٹ میں 17 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی ۔اس کے علاوہ شیخوپورہ میں 19نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے 8فروری 2024ء کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں