پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نگران وزیر اعلی اعظم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے،دوران اجلاس وزیراعلی نے کہاڈی آئی خان،کوہاٹ،پشاور،مردان،دیرلوئر،سوات اورایبٹ آباد میں مراکز قائم کیے جائیں گے۔
نگران وزیر اعلی اعظم خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے فول پروف انتظامات یقینی بنایا جائے۔ ٹیسٹ کے لیے رجسٹرڈ امیدوار طلبا کی تعداد46 ہزار 220 ہے، 10ستمبر کو ہونے والے میڈیکل داخلہ ٹسٹ میں بلو ٹوتھ دیوائس کے بعد امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔