فیصل چوہدری

پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہے ؟ معلوم نہیں ، فیصل چوہدری

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس نے فواد چوہدری کو کہاں رکھا ہوا ہے؟ ابھی کچھ پتہ نہیں چل سکا، پولیس بھی فواد چوہدری سے متعلق کچھ نہیں بتا رہی۔ ایک بیان میں فیصل چودھری نے کہا کہ میں تھانہ آبپارہ اور کوہسار گیا لیکن فواد چودھری وہاں موجود نہیں، فواد چودھری اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، فواد چودھری کے خلاف کوئی کیس ہے تو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ فواد چودھری سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، ان کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا ہے قانون کے مطابق کیا جائے۔ فواد چودھری سے خاندان اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں