بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں پہلی “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس اور ٹیکنالوجی ایکسچینج کانفرنس کا آغاز ہوا۔پیر کے روز
اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک کلیدی قوت کے طور پر، سائنس اور ٹیکنالوجی اور اختراعات بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم شعبہ ہے، اور یہ تمام ممالک کے لئے مشترکہ دلچسپی کی ایک اہم سمت بھی ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شریک 80 سے زائد ممالک کے ساتھ سائنسی اور تکنیکی تعاون پر بین الحکومتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور 50 سے زائد ممالک کے ساتھ علمی اثاثہ جات کا تعاون قائم کیا ہے۔
کانفرنس میں پہلی بار “انوویشن سلک روڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ” جاری کی گئی ، اور پہلی بار “بیلٹ اینڈ روڈ” سائنس ، ٹیکنالوجی اور انوویشن کا وزارتی اجلاس منعقد ہوا ۔ 20 سے زائد ممالک کے وزارتی سطح کے مہمانوں نے جدت طرازی کی پالیسیوں پر گہرائی سے مشاورت اور تبادلہ خیال کیا ، مشترکہ طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کے ترقیاتی راستے کی منصوبہ بندی کی ، اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی کے لئے مزید قریبی شراکت داری کو فروغ دیا۔
کانفرنس میں 80 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 300 سے زائد اہم غیر ملکی مہمانوں اور تقریباً 500 ملکی ماہرین، اسکالرز اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔