کولکتہ(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف کی پسلی میں کھنچا ئوکے بعد ان کا کولکتا کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی کرایا گیا ہے۔بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی حارث رف پسلی میں کھنچا ئوکی وجہ گرائونڈ سے باہرگئے تھے، انہیں پسلی میں درد اور کھنچا ئومحسوس ہو رہا تھا۔ کولکتا پہنچنے کے بعد حارث رف کا مقامی ہسپتال میں آیم آر آئی کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ زیادہ خطرناک نوعیت کی نہیں آئی ہے اور یہ معمول کا ٹیسٹ تھا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچ میں ابھی وقت ہے اور امید ہے وہ جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔خیال رہیکہ ہفتے کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری اور اہم میچ کھیلنا ہے، اس میچ میں فتح فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کا ورلڈکپ مشن جاری رہیگا یا نہیں۔