سعودیہ کی مذمت

اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی، سعودیہ کی مذمت

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایسے بیانات اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی کو ظاہر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں