سستا آٹا

حکومتی سبسڈی والا سستا آٹا غریب عوام کیلئے خواب بن کر رہ گیا

لاہور (گلف آن لائن) حکومتی سبسڈی والا آٹا غریب عوام کیلئے خواب بن کر رہ گیا۔مہنگائی کی چکی میں پیستی عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئی،بجلی کے بل ادا کریں یا آٹا خرید کر بچوں کا پیٹ پالیں عوام دوہری اذیت میں مبتلا نگران حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے مارکیٹوں میں سبسڈی والے سستے آٹے فوری اعلان کرے۔سبسڈی والا آٹا مہیا نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام بھوکی مرنے لگے دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی گوداموں میں پڑھی لاکھوں ٹن گندم خراب ہونے کا اندیشہ مگر نگران حکومت کرسی کرسی کھیل کے چکر میں غریب عوام کو ریلف دینے میں مکمل ناکام دیکھائی دینے لگی،

شہری حلقوں نے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر نگران حکومت کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ سبسڈی والے سستے آٹے کو مارکیٹ میں دستیاب کرنے کے حوالے سے فوراً اقدامات کرتے ہوئے سستے آٹے کا اعلان کیا جائے تاکہ غریب عوام کو دو وقت کا نوالا مل سکے اور انکا حق ان تک پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں