مکوآنہ (گلف آن لائن)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر15.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 364 فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر71.21 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7.048 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 4.97 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 85.81 ملین ڈالرتھا،
مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 366.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52ملین ڈالرتھا۔