شاہ محمود قریشی

سائفر کیس، شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کا اعتراض مسترد

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کا اعتراض مسترد کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت اور فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور شاہ محمود کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان نے شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہوتا ہے وہ نہیں ہے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سرٹیفکیٹ شریک ملزم کا نہیں ہےلیکن اس کا ریفرنس تو دیا ہوا ہے، ایسے معاملات میں دیگر کیسز کو یکجا کردیا جاتا ہے، ہمارے ہاں بہت ساری غلطیاں ہوتی ہیں ہم اس کو مان لیتے ہیں۔

دوران سماعت شاہ محمود کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے میرے مکل کی ضمانت خارج کردی تھی، ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں یہ پہلی درخواست ضمانت ہے، ہم نے دستاویز کی فوٹو کاپی لگائی ہےکیونکہ ہمیں اصل کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ عدالت نے شاہ محمود کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کا اعتراض مسترد کردیا اور چیف جسٹس نے کہا کہ اعتراض دور کرتے ہیں،کیس کا ریکارڈ پیش کریں اور دلائل دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں