کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ ماہرہ خان نے ملک بدر کئے جانیوالے افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر حکومت اور اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کوئی بھی اپنی مرضی سے اپنا گھر نہیں چھوڑتا۔اداکارہ نے لکھا مجھے تحفظ، وقار اور عزت کی تلاش میں رہنے والوں کے ساتھ مہمان نوازی کی اپنی پاکستانی روایت پر فخر ہے۔
انہوں نے لکھا 40سال سے ہم نے اپنے ضرورتمند افغان بھائیوں اور بہنوں کو تحفظ فراہم کرتے آ رہے ہیں اور اب بھی بہت سے لوگوں ہماری مدد اور شفقت کی ضرورت ہے کیونکہ اپنے وطن واپس جانے پر وہ خطرے میں ہیں۔ماہرہ خان نے پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ میں اپنی حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کی مدد جاری رکھے جو ضرورت مند ہیں۔