کراچی(گلف آن لائن)ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے، موٹر سائیکل کے امپورٹڈ اسپیئر پارٹس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی آ گئی۔ مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، موٹر سائیکل کے امپورٹڈ اسپیئر پارٹس کی قیمت 10 فیصد تک گر گئی، امپورٹرز کا کہنا ہے کہ امپورٹ میں بھی تاحال مشکلات ہیں، ڈالر کی قدر میں استحکام ضروری ہے۔
ڈالر کی قیمت کم ہونے سے سپیئر پارٹس 10 فیصد سستے ہوئے، انہوں نے ساتھ ہی اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ اگر ڈالر کی قدر بڑھتی ہے تو اسپیئر پارٹس کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب دکاندار کہتے ہیں کہ کسٹمر قیمت مزید کم ہونے کے انتظار میں خریداری نہیں کررہا، سیلز متاثر ہورہی ہے، 10 فیصد کمی سے پالش کا 1400 والا کاٹن اب 1250 کا ہوگیا ہے جبکہ چین کور 800 سے کم ہو کر 740 کا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں تاحال کمی نہیں ہوسکی۔