تل ابیب (گلف آن لائن)حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کئی روز قبل غزہ میں غیر ملکی شہریت والے 12 قیدیوں کو رہا کرنے والی تھی لیکن اسرائیل نے اس میں رکاوٹ ڈالی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو عبیدہ نے تصدیق کی کہ القسام بریگیڈ اب بھی ان قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن میدانی صورتحال اور اسرائیلی حملہ ان کی جانوں کے لیے خطرہ ہے جو اس کام میں رکاوٹ ہے۔