نیویارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل پر دبا ڈالنے کیلئے پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے اجلاس میں تجاویز پیش کرے گا۔ایک انٹرویومیں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کو اوپن پریزن بنائے رکھا، اسرائیل نے پہلے ایک طریقے سے فلسطین پر قبضہ کیا اور اب دوسرے طریقے سے قبضہ کر رہا ہے۔
منیراکرم نے بتایا کہ پہلے جب اسرائیل نے قبضے کی کوشش کی تو وہاں گوریلا جنگ شروع ہوگئی، آگے جاکر اگر قبضہ ہوتا ہے تو دیکھتے ہیں کہ وہ کیسیکر سکیں گے کیونکہ اسرائیل کے شدت پسند رہنماچاہتے ہیں کہ غزہ اور مغربی کنارے میں موجود فلسطینیوں کو نکالاجائے اور اس خطے پر قبضہ کرکے گریٹر اسرائیل بنایا جائے۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ دیکھنا ہوگا کہ اس جنگ کے بعد اسرائیل میں کونسی لیڈر شپ آتی ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نیتن ہایو ناکام ہو چکے ہیں، اگر اسرائیل میں جدت پسند سوچ کی حامل قیادت آتی ہے تو شاید بات مذاکرات کی طرف چلی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر دبا ڈالنے کیلئے پاکستان او آئی سی میں تجاویز پیش کرے گا، جو صورتحال کشمیر میں ہے وہی صورتحال فلسطین میں ہے، اس لیے ہم نے فلسطین کے معاملے پر لیڈ لی ہے اور انصاف کیلئے ہماری کوشش جاری رہے گی۔