نئی دہلی (گلف آن لائن)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارو گنگولی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیمی فائنل سے بڑا کوئی اور میچ نہیں ہو سکتا۔
سارو گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم اگرچہ ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہی ہے لیکن ورلڈ کپ نہ جیتا تو ان کے لیے حیران نہیں ہوں گا۔سابق کپتان نے کہا کہ کھیل میں کچھ بھی ممکن ہے، بھارتی ٹیم کی کارکردگی اتنی تیزی سے نہیں گرے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں بہت شاندار دکھائی دے رہی ہے، بھارتی ٹیم اسی طرح کھیل جاری رکھے گی۔