پا کستانی سفارتکار

چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،پا کستانی سفارتکار

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں 19 پاکستانی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیں ، جن میں خوراک، کپڑے، جوہرات ، قالین، لیمپ اور دستکاریوں سمیت دیگر گھریلو اشیاء شامل تھیں۔جمعہ کے روز

شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ پانچ سی آئی آئی ای سے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی امپورٹ ایکسپو ہے جو پاکستانی کمپنیوں کو اپنی برآمدی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

سی آئی آئی ای نے پاکستانی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ، چینی معیشت اور چینی ثقافت کے بارے میں اپنی سمجھ کو گہرا کرنے کے قابل بنایا ہے۔اس نے چینی مارکیٹ میں پاکستانی کمپنیوں کی نمائش میں بھی اضافہ کیا ہے۔

حسین حیدر نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں 25 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو امید ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشٹیو کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کا نمونہ بن جائےگی۔ مستقبل میں، ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ، صنعت اور زراعت میں مزید چینی سرمایہ کاری آئے گی۔

پاکستان چین کی پیشہ ورانہ ٹیکنالوجی اور چینی تجربے سے سیکھنا چاہتا ہے۔دونوں ممالک اپنے تعاون کو مزید بلندی تک لے جانے کے لیے تعاون کو وسعت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں