کراچی (نمائندہ خصوصی)ویمن میڈیا سینٹر کے زیرِاہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی سابق گورنر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئینگ فیلڈ ملنا چاہیے۔
پاکستان میں تیس سال سے کرپشن کو شفاف اور ایمان داروں کو کرپٹ کرنے کی لانڈری ختم کرنا ضروری ہے،پروگرام سے خطاب کے دوران ق لیگ کے رہنما چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے مہنگائی بڑھ رہی ہے بزنس کمیونٹی سرمایہ ملک سے باہر منتقل کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لئے میڈیا کی آزادی ضروری ہے.
سیاست نقصان کی طرف جارہی ہے تجارت بن کر رہ گئی ہے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں جمہوریت اور انتخابات کے موضوع پر ورکشاپ میں شہر کی بڑی جامعات کی طالبات نے شرکت کی۔اس ورکشاپ کا مقصد میڈیا کی طالبات کو عملی میدان میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام 17 نومبر تک جاری رہے گا۔