لاہور ( گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل نے بائولنگ کوچ سے متعلق نام پر غور کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عمر گل کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شاید بولنگ کوچ کے لئے میرے بارے میں سوچا جارہاہے ، ابھی میرا بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے ، پاکستان کی نمائندگی پہلے بھی کر چکاہوں اور موقع ملا تو دوبارہ کروں گا ۔
یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد غیر ملکی بائولنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدیسے استعفیٰ دیدیا ہے ۔