ترک صدر

ترکیہ کا اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے امریکا پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ

انقرہ(گلف آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے امریکا پر دبا ئوڈالنے کا مطالبہ کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں طیب اردوان نے کہا کہ جب تک واشنگٹن یہ تسلیم نہیں کرلیتا کہ غزہ فلسطین کا حصہ ہے تب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں مصر اور خلیجی ممالک سے بات چیت کرنی چاہیے اور امریکا پر دبا ڈالنا چاہیے، امریکا کو اسرائیل پر دبا بڑھانا چاہیے جب کہ مغرب کو بھی اسرائیل پر دبا بڑھانا چاہیے، یہ ہمارے لیے سیز فائر تک جانے کا اہم راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں