کراچی (گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ بابر کپتانی کی وجہ سے پریشر میں نظر آیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ اگر تین چار سال سے بابر اعظم کی کپتان کی حیثیت سے کارکردگی کا گراف اوپر آیا ہے یا نہیں، اگر اس نے کپتان کی حیثیت سے بہترین ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھائی ہے تو اسے ضرور کپتانی ملنی چاہیے لیکن اگر گراف اوپر نہیں ہے تو اسے کپتان نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرا نقطہ نظر ہے کہ وہ کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلے گا تو زیادہ کامیاب رہے گا، بھارت میں کنڈیشن دیکھ کر وہ ویسی کارکردگی نہیں دکھا سکا جیسی اس کو دکھانی چاہیے تھی۔شعیب ملک نے کہا کہ وہ کپتانی کی وجہ سے پریشر میں نظر آیا، اس نے جو رنز کیے اس میں ٹیم جیت نہ سکی، اس لیے اس کے رنز ٹیم کے کام نہیں آئے، میں یا کوئی اور کھلاڑی اس کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس کے ساتھ یہ بات جڑی ہوئی ہے کہ وہ میچ کم جتواتا ہے،
اس میں اعداد و شمار گواہی دیتے ہیں اگر وہ کپتانی والا پوائنٹ اس کے کیر یئر سے مائنس ہو گا تو بابر ایک مختلف کھلاڑی ہو گا۔انہوںنے کہاکہ کپتان اسے بنایا جائے جو 2027ء کے ورلڈ کپ تک کپتانی کرے، کپتانی کے لیے لیڈرشپ اسکلز مختلف ہوتی ہیں، ٹیم لڑانے والے کو کپتان بنایا جائے، کپتان چھ ماہ والے کو نہیں چار سال والے کو بنایا جائے۔