لاہور (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی کا بولر قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے شاہین اور حارث کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے ٹرین کیا، مجھے پچھلے ہفتے سے گالیاں دی جارہی ہیں۔
سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ حارث اور شاہین کی خراب بولنگ پر مجھے برا بھلا کہا جارہا ہے کہ حارث ٹھیک بولنگ نہیں کروا رہا، شاہین مڈل اوورز صحیح نہیں کروا رہا، ہم نے انہیں خالص ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹرین کیا تھا ون ڈے کرکٹ کے لیے نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پاکستان کو انہیں بطور ٹی ٹوئنٹی بولرز دیا تھا لیکن مینجمنٹ انہیں ون ڈے کھلارہی ہے۔