بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چین کی وزارت تجارت سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے ملی اطلاعات کے مطابق 2022 میں چین اور اپیک ممالک کے درمیان درآمدات و برآمدات کا کل حجم 3,739.08 بلین ڈالر تھا، جوچین کی کل درآمدات اور برآمدات کا 59.7 فیصد بنتا ہے۔ چین کے دس بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے آٹھ اپیک کے رکن ہیں۔اس کے علاوہ چین اپیک کی 13 معیشتوں کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے۔
اپیک کی معیشتیں چین کی اہم سرمایہ کار شراکت دار ہیں۔ 2022 میں، اپیک معیشتوں کی چین میں سرمایہ کاری ، چین میں آنے والی کل غیر ملکی سرمایہ کاری کا 86.6فیصد رہی۔ اسی طرح چین کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے سرفہرست دس مقامات میں سے پانچ اپیک اراکین ہیں۔ چین کی جانب 73.3 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری اپیک کی معیشتوں میں جاتی ہے۔
چین کی قیادت اور کوششوں کے تحت، 2014 میں اپیک رہنماؤں کے بیجنگ اجلاس نے چین کی طرف سے تجویز کردہ ” ایشیا پیسفک آزاد تجارتی علاقے کو فروغ دینے کے لیے بیجنگ روڈ میپ” کی منظوری دی۔
گزشتہ 10 سالوں میں، تمام فریقوں میں محصولات ، غیر محصولات اقدامات ، سروس اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں مثبت پیش رفت حاصل ہوئی اور ایشیا پیسفک فری ٹریڈ ایریا ایشیا پیسفک خطے میں اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ بن گیا ہے۔