چینی صدر

باہمی احترام چین اور امریکہ کے درمیان بنیادی اصول ہے، چینی صدر

سان فرا نسسکو(نیوز ڈیسک) شام چین کے صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں امریکی فرینڈشپ گروپس کے زیر اہتمام استقبالیہ عشائیہ میں شرکت کی اور تقریر کی۔جمعرات کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ باہمی احترام ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے بنیادی آداب میں شامل ہے اور یہ چین اور امریکہ کے لئے بنیادی اصول ہے۔

امریکہ کی اپنی منفرد تاریخ، ثقافت اور جغرافیائی مقام ہے، جس نے امریکہ کی ترقی کے راستے اور معاشرتی نظام کو تشکیل دیا ہے، جس کا چین مکمل احترام کرتا ہے۔ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا راستہ سائنسی سوشلزم کے نظریے کی رہنمائی میں حاصل ہوا ہے اور اس کی جڑیں پانچ ہزار سال سے زائد پرانی چینی تہذیب میں موجود ہیں ۔ جس پر چین کو فخر بھی ہے۔چین اور امریکہ کے دو مختلف راستوں کا انتخاب دونوں ممالک کے عوام نے کیا اور دونوں ہی تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کی طرف لے جاتے ہیں، اور دونوں کا احترام کیا جانا چاہئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں