مکوآنہ (گلف آن لائن)ملک میں ٹریکٹرز کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوس ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 7ہزار105یونٹس اورایم ٹی ایل کے 10ہزار191یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب56فیصد اور117فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 4ہزار561یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 4ہزار697یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اکتوبر میں اے جی ٹی ایل کے 2ہزار202یونٹس اورایم ٹی ایل کے 3ہزار4یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو ستمبرکے مقابلے میں بالترتیب 5فیصد اور 4فیصد کم ہے۔ستمبرمیں ملک میں اے جی ٹی ایل کے 2ہزار326یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 3ہزار119یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔