بہاولپور (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم کے دورہ شاہدرہ کرکٹ گراونڈ کے دوران ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی کا انکشاف ہوا ہے۔نگران وزیراعظم نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئیچیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹرآفس کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری کردہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہِ شاہدرہ کرکٹ گراونڈ کے حوالے سے 28اکتوبر 2023 کو متعلقہ سول ایڈمنسٹریشن کو مطلع کیا گیا تھا۔وزیراعظم نے 31 اکتوبر کو شاہدرہ کرکٹ گراونڈ کا دورہ کیا تو ان کے ہیلی کاپٹر کیلئے ری فیولنگ کے وقت انکشاف ہوا کہ ری فیولنگ کیلئے استعمال ہونیوالے بیرلز پر اسٹینڈرڈ مارکنگ ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ان فیول بیرلز کو فوری ریجیکٹ کردیا گیا۔
ان بیرلزپر نہ لاٹ نمبر،نہ ٹیسٹ رپورٹ اورنہ ہی ایکسپائری موجود تھی، ان کی غیر موجودگی میں یہ ناممکن تھا کہ اس فیول کو استعمال کیا جاسکتاجو لیب ٹیسٹ فیول کی پیش کی گئی وہ بھی فریش نہیں تھی۔