سان فرا نسسکو (نیوز ڈٰیسک)چین کےوزیر تجارت وانگ وین تھاؤ اور امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو نے سان فرانسسکو میں دونوں ممالک کی وزارت تجارت کے مواصلاتی میکانزم کی پہلی وزارتی سطح کی میٹنگ کی جس کا مقصد دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنا نا ہے۔ دونوں فریقوں نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی مسائل پر عملی، تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔
وانگ وین تھاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی کے دائرے کو وسعت دینے اور سیاسی رنگ دینے سے تجارت اور سرمایہ کاری کے تبادلے پر اثر پڑتا ہے ۔ دونوں فریقوں کے لیے اقتصادی اور تجارتی میدان میں قومی سلامتی کی حدود پر بات چیت کرنا بہت ضروری ہے۔ وانگ وین تھاؤ نے امریکہ کی جانب سے چین کے لیے لگایا جانے والے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرول،چینی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں، دو طرفہ سرمایہ کاری کی پابندیوں،سیکشن 301 ٹیرف سمیت دیگر امور پر خدشات کا اظہار کیا۔
فریقین نے دونوں وزارت تجارت کے تجارتی ورکنگ گروپس کی طرف سے حاصل کردہ مثبت پیش رفت کو سراہا اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے مخصوص تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی وزارت تجارت آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی ورکنگ گروپ کے نائب وزارتی ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس منعقد کریں گی؛ صوبائی اور ریاستی اقتصادی اور تجارتی تعاون اور تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی حمایت کریں گی، چین-چین اور امریکہ کے انٹرپرائز کے درمیان تعاون اور ڈاکنگ منصوبوں کو فروغ دیں گی، مکالمے کے معیارات اور مطابقت کی تشخیص کا طریقہ کارکے قیام کو فروغ دیں گی۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے ماہرین جنوری 2024 میں انتظامی لائسنسنگ کے عمل میں تجارتی رازوں اور خفیہ کاروباری معلومات کے تحفظ کو مضبوط بنانے پر تکنیکی بات چیت کریں گے۔