لاہور ( گلف آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مشیر کھیل وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لئے کلیئرنس دے دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سابق کرکتر کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئے ٹیم مینجر کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا ہے، ریحان الحق کی جگہ سابق ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔نجم سیٹھی دور میں مکی آرتھر نے جب ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں تو اس وقت ریحان الحق کو منیجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔