سان فرا نسسکو(نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی موجودہ عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے “سنہری کنجی ” ہے۔ موجودہ حالات میں ہمیں مزید اتفاق رائے کی روشنی میں اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے اور عالمی پائیدار ترقی کے مقصد کی تکمیل میں زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اول، پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کریں. دوسرا ، سبز ترقی اور تبدیلی کے لئے ایک نیا راستہ تخلیق کیا جائے۔ تیسرا، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔
جمعہ کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق چینی صدر نے ان خیا لات کا ا ظہار سان فرانسسکو میں ایپک رہنماؤں کے غیر رسمی مکالمے اور ورکنگ لنچ میں شرکت کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ترقی کے نئے تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے ، معیشت اور معاشرے میں ایک جامع سبز اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دیا ہے ۔اس کے علاوہ انسانیت اور فطرت کی ہم اہنگی پر مبنی کرہ ارض کی تعمیر میں اپنا کردار جاری رکھے گا ۔ گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لیے چین گرین انفراسٹرکچر، گرین انرجی اور گرین ٹرانسپورٹیشن میں تعاون کو گہرا کرتا رہے گا اور ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی پر جنوب جنوب تعاون کے لیے خصوصی فنڈز کے ذریعے اُن کی استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
چین ایک عالمی ترقیاتی برادری اور ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لئے دنیا کے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے.