بجلی

تازہ ترین معاشی ڈیٹا صنعتی اور زرعی پیداوار میں مثبت رجحانات کا عکاس ہے،اسٹیٹ بینک

کراچی(گلف آن لائن)بینک دولت پاکستان نے کہا ہے کہ تازہ ترین معاشی ڈیٹا صنعتی اور زرعی پیداوار میں مثبت رجحانات کا عکاس ہے، جس سے مالی سال 24 میں پاکستان کے لیے خوش آئند معاشی بحالی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ بینک دولت پاکستان نے جی ڈی پی کی 2 تا 3 فیصد نمو کی توقع کرتے ہوئے اس مالی سال 24کے سال کو معاشی بحالی کا سال قرار دیاالبتہ اس جانب بھی اشارہ کیا کہ مجموعی طلب میں متوقع اضافے کے پیش نظر جاری کھاتے کے خسارے کا انتظام کرنے کے لیے محتاط طرز فکر اختیار کرنا ہو گا۔

پاکستانی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 23میں پیش کی گئی تفصیلا ت پر پوڈکاسٹ میں بینک دولت پاکستان کے ڈائریکٹر شعبہ اقتصادی پالیسی جائزہ فدا حسین نے 2022-2023کے دوران عالمی معاشی حرکیات کے اثرات، داخلی پالیسی اقدامات اور پائیدار ترقی کے لیے درکار ساختی اصلاحات کے تسلسل کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔

انہوںنے کہاکہ بینک دولت پاکستان نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک اور حکومت کے اقدامات کا احاطہ کیا جن میں ضروری درآمدات کو ترجیح دینا اور شرح مبادلہ کی لچکدار پالیسی شامل ہیں جن سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پر قابو پانے میں مدد ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں