⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ چین

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ چین کی مواصلاتی صنعت کے کاروبار میں مسلسل اضافہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی ٹیلی مواصلات کی صنعت کے کاروبار میں رواں سال جنوری سے اکتوبر تک مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

بدھ کے روز چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ، اکتوبر تک ، چین کے ٹیلی مواصلات کے کاروبار کی مقدار اور معیار میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیلی مواصلات کے مجموعی کاروباری حجم میں سال بہ سال 16.6فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ ٹیلی مواصلات کے کاروبار میں 207.7 بلین یوآن کا منافع حاصل ہوا ہے اور ترقی کی شرح میں جنوری سے ستمبر تک 3.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چین کے نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اکتوبر کے اختتام تک ، چین میں کل 3.215 ملین فائیو جی بیس اسٹیشن استعمال میں لائے گئے ، جو چین میں موبائل بیس اسٹیشنز کی کل تعداد کا 28.1فیصد ہے اور فی 10،000 افراد پر فائیو جی بیس اسٹیشنوں کی تعداد 22.8 تک پہنچ گئی ہے۔ فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد 754 ملین رہی جو گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں 194 ملین کا اضافہ ہے۔ آئی او ٹی اور فائیو جی ایپلی کیشنز کے لحاظ سے چین کی تین بنیادی ٹیلی کام کمپنیز نے 2.256 ارب موبائل آئی او ٹی صارفین تیار کیے جو کل عالمی صارفین کا تقریبا 70 فیصد ہیں اور گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں 411 ملین کا اضافہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں