مکوآنہ (گلف آن لائن)جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 15 نومبر تک سالانہ بنیادوں پر 72.2فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 15 نومبر تک جننگ فیکٹریوں میں 73لاکھ 71ہزار گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.32فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں جننگ فیکٹریوں میں 42لاکھ 81ہزار گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔
15 نومبر تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 34لاکھ 29ہزار گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 36.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 25لاکھ 15ہزار گانٹھیں آئیں۔ اسی طرح 15 نومبر تک سندھ کی فیکٹریوں میں 39لاکھ 42ہزار گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 123.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 17لاکھ 65ہزار گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔