سڈنی (گلف آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے اور ان کی جگہ آل رائونڈر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعرات سے شروع ہو گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے7 کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہیں۔