اتھیا شیٹی

اتھیا شیٹی نے شکست خوردہ بھارتی ٹیم کو ‘بہترین ٹیم’ قرار دیدیا

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی جو بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کے آر راہول کی اہلیہ ہیں انہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں ہارنے والی بھارتی ٹیم کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کی ہے۔یاد رہے کہ اتوار 19 نومبر کو احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر افسردہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اتھیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاو?نٹ انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

اس نوٹ میں اتھیا نے بھارتی ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا کر عالمی کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ اتھیا شیٹی نے بھارتی ٹیم کی ایک تصویر بھی اپنے نوٹ کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے شکست خوردہ ٹیم کو بہترین قرار دیا۔واضح رہے کہ 31 سالہ اتھیا شیٹی کی کے آر راہول کے ساتھ اس برس جنوری میں شادی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں