مکوآنہ (گلف آن لائن)کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24ـ2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری6ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 4 سالوں کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں مجموعی طور پر103.9ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال20ـ2019کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں24.0ملین ڈالر، مالی سال 21ـ2020کے دوران 0.9ملین ڈالر، مالی سال 22ـ2021 کے دوران 29.3ملین ڈالر، 23ـ2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 49.7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔