ماسکو(گلف آن لائن)روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے برکس ممالک کے رہنماوں کے سامنے غزہ میں جاری بحران کا معاملہ اٹھاتے ہوئے فوری جنگ بندی کے ذریعے غزہ میں جاری انسانی تباہی رکوانے پر زور دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ولادی میر پوتین نے برکس لیڈر شپ کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات کی اور مشرق وسطی میں پیدا اس سنگین تر صورت حال کی جانب توجہ مبذول کرائی۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ دنیا میں برکس ممالک کی آواز سنی جانی چاہیے۔تاکہ اسرائیل اور اس کی حمایت میں کھڑے ملکوں کو باور کرایا جا سکے کہ جنگ بندی سے غزہ میں انسانی جانوں کا مزید نقصان روکا جا سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس ویڈیو کانفرنس کی صدارت جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کرنا طے تھا۔ ویڈیو لنک پر ہونے والے برکس اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اس میں چھ ملکوں کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔