ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے اپنے 33ویں جنم دن پر اپنی زندگی سے بارے انکشافات کرکے مداحوں کو حیران کردیا ۔اپنی سالگرہ پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں کارتک آریان نے انکشاف کیا کہ مجھے معلوم نہیں میرے بینک اکائونٹ یں کتنی رقم ہے؟ پیسے تو والدہ کنٹرول کرتی ہیں، مجھے تو صرف جیب خرچ ملتا ہے۔اداکار نے کہا کہ میں اپنے 33ویں جنم دن پر کار خریدنا چاہتا تھا لیکن والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو بینک بیلنس چیک کرنا تک نہیں آتا، مجھے اگر کچھ بھی خریدنا ہو تو پہلے والدہ سے اجازت لینی پڑتی ہے اگر وہ منع کردیں کہ کوئی پیسے نہیں ہیں تو میں مان جاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ سمجھتی ہیں کہ اگر میں نے اپنی کمائی سے زیادہ خرچ کیا تو میں بگڑ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوچتی ہیں کہ اس عمر میں بھی میرے بگڑنے کا امکان ہے، ان کی ہدایت ہے کہ اسے جیب خرچ پر ہی رکھو گے تو سدھرا رہے گا۔کارتک آریان کے انکشافات کے بعد انٹرنیٹ پر موجود ان کے مداح ہل کر رہ گئے، کئی ایک نے تو ان کی ہونے والی بیوی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ایک انٹرنیٹ صارف نے تبصرہ کیا کہ ایک اور بھارتی مرد کا بڑا ہونے سے انکار سامنے آگیا، تو دوسرے نے کہا کہ اس کی بیوی اور والدہ کے درمیان مسئلے رہیں گے۔