ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیرامورکشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے کہاہے کہ آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کی ضمانت پاک چائنہ کوریڈور سی پیک کا منصوبہ میاں محمدنوازشریف کی وطن سے وفاداری اورعوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے،قوم کوموٹروے ٹیکنالوجی کی ضرورت پڑی تو اپوزیشن نے موٹرویز اور دیگر بڑے منصوبہ جات کی مخالفت کی بلکہ کچھ لوگوں نے اسمبلی فلورپرطوفان بدتمیزی کھڑا کرکے قومی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے، قوم کوشعوردینے کیلئے نوازشریف نے اہم کرداراداکیا،
وہ مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقعہ پر چوہدری عاصم رندھاوا،چوہدری محمد انیس اور چوہدری عابد حسین جٹ بھی موجود تھے، چوہدری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ 1985ئ سے ایٹم بم پڑاہواتھاکسی کوچلانے کی جرات نہ ہوئی،میاں نواز شریف نے بھارت کے 5ایٹمی دھماکوں کے مقابلوں میں 6دھماکے کرکے قوم کاسربلندکردیا،برجیس طاہرکامزیدکہناتھاکہ میاں نوازشریف نے ملک میں میں امن وامان قائم کرکے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیامگرافسوس کہ نوازشریف کے ساتھ انصاف نہ ہوا،بیٹے سے تنخواہ لینے پرنااہلی کی سزادی گئی، ملک سے مہنگائی اوربے روزگاری کاخاتمہ میاں نوازشریف کرینگے۔